مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔ سائنسانو پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 3 سے 9 نومبر کے دوران ملک میں روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں مذکورہ تاریخوں میں متاثرین کی تعداد میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران دو دن ایسے تھے جب 15 ہزار اور دوسرے دن 12000 متاثرین سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق بیلجئم میں کورونا کی چوتھی مضبوط لہر سامنے آنے کا اظہار ہورہا ہے۔
بیلجیئم میں کورونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔
News ID 1908829
آپ کا تبصرہ